Time 26 اپریل ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : نیویارک کا اسٹیڈیم تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نیو یارک—فوٹو: آئی سی سی
نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نیو یارک—فوٹو: آئی سی سی 

رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونیوالے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے امریکی شہر نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کی تیاری کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں جنوری سے اب تک ٹائم لیپس میں اسٹیڈیم کی تیاری کا منظر پیش کیا گیا ہے ۔

جنوری میں جہاں میدان تھا وہاں آج اسٹیڈیم کا ڈھانچہ تیار ہوگیا ہے ۔گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ ٹرف لگائی جا چکی ہے ۔ اگلے مرحلے میں اسکوائر پر ڈراپ ان پچز لگانے کا کام مکمل ہوگا۔

آئی سی سی مئی کے پہلے ہفتے میں اسٹیڈیم مکمل تیار کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ مئی کے آخر میں نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ایک ٹیسٹ ایونٹ بھی ہوگا۔

نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت میگا ایونٹ کے 8 میچز ہوں گے ۔ یہاں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو ہوگا ۔

اسٹیڈیم میں 34 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

مزید خبریں :