پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع ہوگی

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز آج سے کراچی میں شروع ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونیوالی ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے کلین سوئپ کے بعد اب پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر نتائج کیلئے پر امید ہے ۔ 

جمعہ کو ہونیوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل دونوں ٹیموں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی جس میں اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کیلئے مختلف ڈرلز کیں۔

پاکستان کی کپتان ندا ڈار کا کہناہے کہ ون ڈے سیریز میں پاکستان اچھا نہیں کھیل سکا لیکن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا ریکارڈ بہتر ہے اور ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے کہا کہ ون ڈے سیریز کی جیت کے مومینٹم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی ۔ 5 میچز کی سیریز 26 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گی۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سپر سیریز کے میچز براہ راست نشر کرے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی ۔

مزید خبریں :