26 اپریل ، 2024
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا گیم چینجرکے طور پر شروع کیا جانے والا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام ہوگیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق تمباکو، سیمنٹ، چینی اور کھاد سیکٹرکی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا ہدف پورا نہ ہوسکا، ٹیکس مشینری ڈیڈلائن گزرنے کے 21 ماہ بعد بھی مکمل سسٹم نافذ نہ کرسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے نجی کمپنیوں کے کنسورشیم سے 25 ارب روپے کا معاہدہ کیا تھا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے معیشت کو دستاویزی اور ریونیوبڑھانا مقصود تھا۔
ذرائع نے بتایاکہ ساڑھے 4 کروڑ ٹن سیمنٹ، 4 ارب سے زائد سگریٹس اسٹک کو نیٹ میں لانا تھا، 40 لاکھ ٹن چینی اور3 کروڑ ٹن کھاد کی پیداوارکی الیکٹرانک نگرانی نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق تمباکو سیکٹر میں چند بڑی کمپنیوں کے علاوہ دیگر نے سسٹم نصب کرنے سے انکار کیا۔