Time 27 اپریل ، 2024
دنیا

بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے/ فائل فوٹو
محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے/ فائل فوٹو

ڈھاکا: بنگلا دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلا دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتےکے دوران ڈھاکا میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ  کیا گیا ہے جب کہ شدید ہیٹ ویو کے سبب رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند رہے۔ 

بنگلادیشی محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

بنگلا دیشی محکمہ تعلیم کے مطابق ہیٹ ویو کےسبب تعلیمی اداروں میں طلبہ کی اسمبلی نہیں ہوگی۔ 

مزید خبریں :