28 اپریل ، 2024
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کر رہی ہے، انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے رویے پر مزید پالیسی گائیڈ لائنز متعارف کرائی جائیں گی۔
اپنے ایک بیان میں وزیر قانون نے کہا کہ وہ اظہار رائے کے حامی ہیں، ڈیجیٹل رائٹس اور قابل اعتراض مواد کے معاملے میں جلد بہتری آئے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا بندش کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی سوشل میڈیا کے مسائل موجود ہیں۔
وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سابق اتحادی حکومت نے سوشل میڈیا سے متعلق کمیٹی بھی بنائی تھی مگر پھر نگران حکومت آگئی جس کی وجہ سے کام رک گیا ۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں اور ان کا مؤقف بھی سن رہے ہیں، سوشل میڈیا سے متعلق پالیسی پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔