دنیا
Time 28 اپریل ، 2024

امریکا اور چین میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی، 5 افراد ہلاک

طاقتور ہوا کے بگولوں سے عمارتیں، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، کئی مکانات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو فائل
طاقتور ہوا کے بگولوں سے عمارتیں، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، کئی مکانات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو فائل

امریکا اور چین میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی۔

امریکی ریاست نبراسکا اور آئیوا میں ہوا کے بگولوں نے کئی میل تک تباہی مچا دی، طاقتور ہوا کے بگولوں سے عمارتیں، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، کئی مکانات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

بجلی کے کھمبے گرنے کے باعث ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے، نبراسکا کے اوماہا ائیرپورٹ پر کھڑے متعدد طیاروں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ادھر چین کے شہر گوانگ ژو میں بھی ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی، گاڑیاں اور درخت بھی ہوا کے بگولے کی زد میں آئے، فیکٹریوں کی 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔

گوانگ ژو میں گرد و غبار کے ساتھ سفر کرتے ہوا کے بگولے سے دن میں اندھیرا چھا گیا۔

مزید خبریں :