کھیل
Time 28 اپریل ، 2024

سابق بھارتی کرکٹر کی تصویر کراچی میں بل بورڈز پر، آخر معاملہ ہے کیا؟

بینر پر 4 ٹیموں کی بھی تصویر موجود ہے جس کا پاکستان فرنچائزز سے کوئی تعلق نہیں__فوٹو: رپورٹر
بینر پر 4 ٹیموں کی بھی تصویر موجود ہے جس کا پاکستان فرنچائزز سے کوئی تعلق نہیں__فوٹو: رپورٹر

سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا کی تصویر کراچی میں مختلف بل بورڈز پر نظر آرہی ہے۔

بل بورڈ پر لگی اشتہاری تصویر میں روبن اتھاپا کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ اشتہار میں کرکٹ ایپ کی مشہوری کر رہے ہیں، کراچی کی مقبول ترین سڑکوں پر لگے مختلف بل بورڈز پر بھارتی کرکٹر کے ساتھ 2 خواتین کی تصویریں بھی چسپاں ہیں۔

شہر کے مختلف پیڈسٹل برج پر موبائل آن لائن کرکٹ ایپ اور گیمنگ کی تشہیر کی جارہی ہے۔

بینر پر 4 ٹیموں کی بھی تصویر موجود ہے جس کا پاکستان فرنچائزز سے کوئی تعلق نہیں، تصویر میں موجود ٹیمیں ویسٹ انڈیز کے ناموں کی فرنچائز ہیں۔

یاد رہے کہ اس طرح کی ایپ کرکٹ میں جوئے کے لیے استعمال ہوتی ہیں جن پر پاکستان میں پابندی ہے۔

مزید خبریں :