دنیا
Time 28 اپریل ، 2024

بہن کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ کیوں دیا؟ بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

تحفہ دینے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ناراض بیوی نے اپنے بھائیوں سے شوہر کو سبق سکھانے کا کہا /فوٹو بھارتی میڈیا
تحفہ دینے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ناراض بیوی نے اپنے بھائیوں سے شوہر کو سبق سکھانے کا کہا /فوٹو بھارتی میڈیا

بہن کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور  ٹی وی کا تحفہ دینے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر  پردیش میں پیش آیا جہاں 35 سالہ چندر پرکاش مشرا نے اپنی بہن کی شادی پر بطور تحفہ اسے سونے کی انگوٹھی اور ایک ٹی وی دینے کا سوچا جو اس کی بیوی کو ایک آنکھ نا بھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحفے کے معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ناراض بیوی نے اپنے بھائیوں کو آگاہ کیا اور شوہر کو سبق سکھانے کا کہا۔

چھبی نامی خاتون کے بھائی نے چندر پرکاش کو تقریباً ایک گھنٹے تک ڈنڈوں سے پیٹا جس کے بعد چندر کے گھر والوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے چھبی اور اس کے بھائیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔