جرائم
Time 28 اپریل ، 2024

کراچی سائٹ ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی سائٹ ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ  جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار  ملزمان نے  سکیورٹی گارڈ  اور  اس کے دوست سے لوٹ مار کی، سکیورٹی گارڈ  نے  پستول نکال کر  چلانے کی کوشش کی تو  ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ سائٹ ایریا میں فائرنگ کے واقعےکی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گلستان جوہر  پرفیوم چوک کے قریب شہریوں نے مبینہ ڈاکو  پکڑلیا اور  اسے  تشددکے بعد پولیس کے سپردکردیا۔

مزید خبریں :