پاکستان
Time 29 اپریل ، 2024

رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں: شیر افضل

مجھ سے منسوب رؤف حسن کا بیان ہمیشہ کیلئے جھوٹ تصور کیا جائے، شیر افضل مروت کا بیان— فوٹو: فائل
مجھ سے منسوب رؤف حسن کا بیان ہمیشہ کیلئے جھوٹ تصور کیا جائے، شیر افضل مروت کا بیان— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی اپنی ہی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پی ٹی آئی ترجمان پر تنقید کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ رؤف حسن پہلے بھی جماعت کے بیانیے سے متعلق غلط بیانات دیتے رہے ہیں، وہ ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پی اے سی چیئرمین شپ سے متعلق رؤف حسن کے بیان پر افسوس ہے، مجھ سے منسوب رؤف حسن کا بیان ہمیشہ کیلئے جھوٹ تصور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کیلئے ہمارے کچھ دوست کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :