Time 29 اپریل ، 2024
کاروبار

مہنگائی تیزی سے کم اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں کم ہوچکا: گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے اور آج مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے: جمیل احمد فائل فوٹو
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے اور آج مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے: جمیل احمد فائل فوٹو

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے اور آج مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں آئی سی ایم اے پاکستان کے کانووکیشن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں طور پر کم ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک چیلنجوں سے نمٹنے کے حکومت اور اسٹیٹ بینک کے پختہ عزم کے نتیجے میں معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، ماحول سے ہٹ کر یہ تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہماری معیشت کہاں کھڑی ہے اور اس کا رخ کس طرف ہے۔ 

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے اور آج مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

جمیل احمد نے مزید کہا کہ ایک سال قبل پاکستان کو انتہائی دشوار میکرو اکنامک ماحول کا سامنا تھا، مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچ چکی تھی اور زرِمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے تھے۔

مزید خبریں :