29 اپریل ، 2024
کینیڈا میں یوم خالصہ کی تقریب میں سکھ کمیونٹی نے خالصتان زندہ با دکے نعرے لگائے، تقریب میں کینیڈین وزیراعظم بھی شریک ہوئے۔
کینیڈا میں یوم خالصہ کی تقریبات میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر سکھ کمیونٹی نے خالصتان زندہ با دکے نعرے لگائے۔
یوم خالصہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم نے سر پر سکھوں کاروایتی زعفرانی رنگ کا رومال بھی باندھا ہوا تھا۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں کےحقوق کا تحفظ کریں گے۔
تقریب میں مقتول ہردیپ سنگھ نجر کے پوسٹر اور تصاویربھی لگائی گئیں۔