پاکستان
Time 30 اپریل ، 2024

کسی کویقین نہ تھا معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجاؤنگی: شمشاد اختر

اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا: کراچی میں تقریب سے خطاب__فوٹو: فائل
اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا: کراچی میں تقریب سے خطاب__فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں کسی کو یقین نہیں تھا کہ وہ اتنے اچھے طریقے سے معیشت سنبھالیں گی۔

کراچی میں اوورسیز  چیمبر میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ عالمی سطح کےاداروں میں خواتین کے خلاف تعصب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مجھے پریزینٹیشنز دی جارہی تھیں، میں نےکہا میں معیشت دان ہوں یہ رہنے دیں، سول سرونٹس جذبہ نہیں بڑھاتے آپ کو خود ہی کام کرنا ہوتا ہے۔

مزید خبریں :