30 اپریل ، 2024
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی۔
ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمزبند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔
ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزارسے زائد افراد کی موبائل فون سمزبند کرنے کیلئے نشاندہی کرلی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہیں لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود فائل نہیں کررہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ افراد ایف بی آر ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں ہیں، انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔
ایف بی آر نے بتایاکہ ٹیکس نادہندگان کی سم بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ٹیکس نادہندگان کے موبائل فون سم بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں اور ٹیلی کام کمپنیوں اورپی ٹی اے کو عمل درآمد رپورٹ15 مئی تک جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق آرڈر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعات پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے جاری کیا گیا، اس اقدام کا مقصد ان افراد کو اپنی ٹیکس ذمہ داریاں پوری کرنے کی ترغیب دینا ہے، یہ اسٹرٹیجک اقدام ٹیکس دہندگان میں ٹیکس کمپلائنس کیلئے ایف بی آر کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا مقصد انفورسمنٹ اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ٹیکس کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے، ایف بی آر ملک میں منصفانہ اور مساویانہ ٹیکس سسٹم کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔
ایف بی آر نے بتایاکہ یہ تمام افراد 2023 کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرکے اپنی موبائل فون سروسز بحال کرائیں، موبائل فون ایف بی آر یا متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی طرف سے بحال کیے جاسکیں گے۔