مہنگائی نےمزدور طبقےکو سب سے زیادہ متاثرکیا:صدر و وزیراعظم کا محنت کشوں کو خراج تحسین

حکومت معاشی کمزور لوگوں کی مشکلات کے ازالےکی کوشش کررہی ہے اور معیشت کی بحالی کیلئے مستقل مزاجی سے محنت کرنا ہوگی: وزیراعظم/ فائل فوٹو
حکومت معاشی کمزور لوگوں کی مشکلات کے ازالےکی کوشش کررہی ہے اور معیشت کی بحالی کیلئے مستقل مزاجی سے محنت کرنا ہوگی: وزیراعظم/ فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن پر محنت کش افراد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مہنگائی نے مزدور طبقےکو سب سےزیادہ متاثرکیا ہے، حکومت معاشی کمزور لوگوں کی مشکلات کے ازالےکی کوشش کررہی ہے اور معیشت کی بحالی کیلئے مستقل مزاجی سے محنت کرنا ہوگی۔ 

دوسری جانب صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش طبقےکو  مہنگائی اور  بے روزگاری  جیسےچیلنجز کاسامنا ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ مزدوروں کو ضروری تربیت اور حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، امید ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔

مزید خبریں :