01 مئی ، 2024
لاہور: انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کی 17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت ندا ڈار کریں گی جب کہ دیگر اسکواڈ میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو اور نتالیہ پرویز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبٰی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جب کہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں یہ آٹھویں اور آخری سیریز ہوگی۔
واضح رہے پاکستان ویمنز ٹیم 5 مئی کو کراچی سے براستہ دبئی انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔