سدھو موسے والا کا قاتل مارا گیا؟ امریکی پولیس نے بھارتی میڈیا رپورٹس پر بیان جاری کردیا

 
بھارتی میڈیا پر گزشتہ روز خبریں سامنےآرہی تھیں کہ سدھو موسے والا کے قاتل گینگسٹر گولڈی برار کو کیلیفورنیا میں مبینہ طور پر دو افراد کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد گولی ماردی گئی/فوٹوفائل
بھارتی میڈیا پر گزشتہ روز خبریں سامنےآرہی تھیں کہ سدھو موسے والا کے قاتل گینگسٹر گولڈی برار کو کیلیفورنیا میں مبینہ طور پر دو افراد کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد گولی ماردی گئی/فوٹوفائل

امریکی  پولیس نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل اور بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹر گولڈی برار کے امریکا میں قتل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سدھو موسے والا کے قاتل گینگسٹر گولڈی برار  کو کیلیفورنیا میں مبینہ طور پر دو افراد کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد  گولی ماردی گئی، بتایا جارہا تھا کہ جھگڑے میں شامل دو افرادمیں سے ایک اسپتال میں دم توڑگیا ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیاسمیت بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ  واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار تھا تاہم اب فریسنو پولیس ڈپارٹمنٹ نے ان رپورٹس  پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے ۔

امریکی پولیس نے گولڈی برار کے قتل کی خبروں کو غلط معلومات  قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہا ہے تاہم یہ تصدیق کی جاچکی ہے کہ قتل  کیا جانے والا گولڈی برار نہیں ہے، اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اب تک  37 سالہ زیویئر گولڈنی کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کیا تھا کہ سدھو موسے والا کا قتل اس کے گینگ نے کیا ہے۔

مزید خبریں :