02 مئی ، 2024
اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اپریل میں یہ شرح 3.4 فیصد کمی کے بعد 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.1 فیصد کمی کے بعد شرح 19.4 فیصد ریکارڈ ہوئی اور اپریل میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.9 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد شرح 14.5 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔