Time 03 مئی ، 2024
جرائم

کراچی: عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے جرم میں شوہر کو 14سال قید کی سزا سنادی

عدالت نے آبزرویشن دی کی کہ تیزاب سےکسی کو جلانا، قتل سےبڑا جرم ہے— فوٹو: فائل
عدالت نے آبزرویشن دی کی کہ تیزاب سےکسی کو جلانا، قتل سےبڑا جرم ہے— فوٹو: فائل

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی  نے بیوی پر تیزاب پھینکنےکے جرم  میں ملزم کو سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت میں بیوی پرتیزاب پھینکنےکے  مقدمے کی سماعت ہوئی  جس میں بیوی پر تیزاب پھینکنےکا جرم ثابت ہونے پر شوہر کو 14سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عدالت نے قید کے علاوہ ملزم پر 10لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، عدالت نے آبزرویشن دی کی کہ تیزاب سے کسی کو جلانا، قتل سےبڑا جرم ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ جون 2021 کو پیش آیا تھا۔

مزید خبریں :