Time 04 مئی ، 2024
پاکستان

اے این پی ترجمان زاہد خان کا عہدہ چھوڑنےکا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر  زاہد خان نے اے این پی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹر زاہد خان نے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ سینیٹر زاہد خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کل ہوں گے۔ زاہد خان نے کہا ہے کہ میں نے کسی عہدے کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی۔

 زاہد خان کے کچھ عرصے سے پارٹی قیادت کے ساتھ سیاسی اختلافات تھے۔

مزید خبریں :