Time 04 مئی ، 2024
پاکستان

صدر نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کےگورنروں کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا  اور  بلوچستان کے گورنروں کی تقرری کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت  نے سردار  سلیم حیدر خان کی بطورگورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

صدر مملکت نے فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

صدر مملکت نے جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان  تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے۔

صدر مملکت نے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت دی۔

مزید خبریں :