Time 05 مئی ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیکر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے کر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ 

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے ہفتے کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کی طرح 9 مئی کی تحقیقات بھی ملک کی ضرورت ہے ، 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پی ٹی آئی کو کچلنا تھا۔

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کرکے فارم 47 کی بنیاد پر ایک جعلی حکومت بٹھائی گئی ہے۔

مزید خبریں :