Time 05 مئی ، 2024
پاکستان

کل سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافےکا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کل سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے اور  بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ  حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں  بھی  درجہ  حرارت بڑھنے کا  امکان ہے۔کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک  بڑھنےکا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ  نمی کی وجہ سے درجہ حرارت  40 سے 44  ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سخت گرم موسم میں  احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور  پانی زیادہ پئیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ گرم موسم میں شہری باہر کےکھانے اور  مشروبات سے پرہیز کریں، ہلکےکپڑے پہنیں، باہر نکلتے  وقت سر ڈھانپ لیں۔

مزید خبریں :