Time 05 مئی ، 2024
دنیا

امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ

7 اکتوبر کے بعد امریکا نے پہلی مرتبہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی ہے— فوٹو: فائل
7 اکتوبر کے بعد امریکا نے پہلی مرتبہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی ہے— فوٹو: فائل

امریکی نیوز  ویب سائٹ  نے دعویٰ کیا ہےکہ  امریکا نے اسرائیل کو  بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ نے دو اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہےکہ امریکا نے امریکی ہتھیاروں کی کھیپ پچھلے ہفتے اسرائیل جانےسے روکی۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب اسرائیل کا دعویٰ ہے امریکی امداد کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

امریکی نیوز  ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد امریکا نے پہلی مرتبہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ماہ اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جانے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل تھی۔

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا کی جانب سے اسرائیل کی مالی اور فوجی امداد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :