08 مئی ، 2024
پشاورپولیس میں منشیات اسمگلروں کی سہولت کاری کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے منشیات اسمگلروں کی سہولت کاری پر پولیس افسر سمیت 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے، معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او، ایڈیشنل ایس ایچ او ، دو چوکی انچارج اور پولیس کانسٹیبلز شامل ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کے مطابق منشیات اسمگلروں کے ساتھ سہولت کاری پر پولیس آفیسر و اہلکاروں کو لائن حاضر کرکے چارج شیٹ کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا بتانا ہے کہ منشیات اسمگلروں کی سہولت کاری سے متعلق الزامات کی چارج شیٹ معطل اہلکاروں کو فراہم کر دی گئی ہے۔