Time 08 مئی ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 159 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 159 پوائنٹس کم ہوکر 72601  پر بند ہوا ہے۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 720 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح73 ہزار 79 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 97 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت ساڑھے 23  ارب روپے رہی۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہوکر 9804 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :