08 مئی ، 2024
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے ہے۔
10گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی عالمی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 292 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 312 ڈالر فی اونس ہے۔