Time 09 مئی ، 2024
پاکستان

9 مئی واقعات، ایک سال گزر گیا قوم اپنے مجرموں کو بھولی ہے نہ بھولے گی: وزیراعظم

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

9 مئی سے متعلق اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سال گزر گیا قوم اپنے مجرموں کو بھولی ہےاور نہ ہی بھولے گی، یہ ریاست پر سیاست کو قربان کرنے اور حملے کرنے والی سوچوں کو الگ کرنے والا دِن ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے اور محب وطن عوام ہیں تو دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار جن کے دِل میں قومی یادگاروں، اداروں اور آئین سمیت ریاستی مفادات کا کوئی درد  ہے نہ ہی قانون کیلئے کوئی عزت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دینا ہے۔

مزید خبریں :