پاکستان
Time 09 مئی ، 2024

نان 17 روپے، چپاتی 12روپے میں بیچنےکا حکم،کمشنرکراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

کمشنر کراچی نے آٹے، چینی، تندوری نان اور چپاتی کی سرکاری قیمتیں مقرر کردیں۔

کمشنر کراچی کی زیر صدارت آٹا ،چینی، نان اور روٹی کی قیمتوں کے جائزہ اجلاس ہوئے۔ اجلاس کے بعد قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشنز جاری کردیےگئے جن کے مطابق کراچی میں تندوری نان 17 جبکہ چپاتی کی قیمت بارہ روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

ریٹیل مارکیٹ میں چکی کے آٹے کے سرکاری قیمت 123 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو فائن آٹے کی قیمت 120 روپے جبکہ ریٹیلرز کے لیے 125 روپے مقررکی گئی ہے۔ 

ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 137 روپے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں 140 روپے مقررکی گئی ہے۔

مزید خبریں :