Time 10 مئی ، 2024
پاکستان

پی آئی اے انتظامیہ پرواز میں بچے کی میت رکھنا بھول گئی، لواحقین منزل پر پہنچ کر پریشان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز میں بچے کی میت رکھنا بھول گئی۔ 

راولپنڈی میں زیر علاج ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے محمد عسکری نامی شخص کا 6 سالہ بیٹا گزشتہ روز انتقال کر گیا تھا۔ والدین نے میت اسکردو لانے کے لیے اسلام آباد سے پی آئی اے کارگو  بُک کیا تھا۔ 

والدین تو اسکردو پہنچ گئے تاہم پی آئی اے انتظامیہ اسلام آباد سے اسکردو آنے والی پرواز میں میت رکھنا بھول گئی۔ علم ہونے پر والدین اور دیگر لواحقین نے پی آئی اے کے عملے کی غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ 

پی آئی اے انتظامیہ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ کل صبح پہلی فلائٹ سے بچے کی میت اسکردو پہنچانے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب عملے کو سخت سزا دی جائے گی۔

مزید خبریں :