11 مئی ، 2024
لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں اب روٹی 16 کے بجائے 15 روپے میں ملے گی، فریقین کے درمیان روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیشِ نظر روٹی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔