Time 11 مئی ، 2024
پاکستان

جیکب آباد: تیز رفتار کوسٹر کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق اور 40 زخمی

کوسٹر پر سوار افراد بلوچستان کے علاقے پیر تیار غازی سے واپس گاؤں جا رہے تھے جہاں گوٹھ ڈیول ماچھی کے قریب تیز رفتار کوسٹر کے ٹائر کا راڈ ٹوٹ گیا/ فائل فوٹو
کوسٹر پر سوار افراد بلوچستان کے علاقے پیر تیار غازی سے واپس گاؤں جا رہے تھے جہاں گوٹھ ڈیول ماچھی کے قریب تیز رفتار کوسٹر کے ٹائر کا راڈ ٹوٹ گیا/ فائل فوٹو

جیکب آباد میں کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

جیکب آباد کے تھانہ آباد کی حدود میں تیز رفتار کوسٹر ٹائر راڈ ٹوٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی، کوسٹر  پر سوار افراد بلوچستان کے علاقے پیر تیار غازی سے واپس گاؤں جا رہے تھے جہاں گوٹھ ڈیول ماچھی کے قریب تیز رفتار کوسٹر کے ٹائر کا راڈ ٹوٹ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں سچل ماچھی جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں اللہ داد ماچھی، عبدالمالک، نذیراں خاتون، عزیزاں خاتون، شاھل، فیروزہ خاتون جب کہ کمسن مزمل، نوید احمد سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

مزید خبریں :