Geo News
Geo News

Time 11 مئی ، 2024
پاکستان

ویڈیو: پشاور میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول میں پنکھا گرنے سے خاتون ٹیچر زخمی

پشاور کے سرکاری اسکول میں پنکھا گرنے سے خاتون ٹیچر زخمی ہوگئیں۔

جیونیوز کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے چغل پورہ میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں پیش آیا جہاں کلاس کی چھت میں لگا پنکھا خاتون ٹیچر پر آگرا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئیں۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر چغل پورہ سرکل شمیم اختر نے بتایا کہ زخمی ٹیچر کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اعلیٰ حکام کو بھی واقعہ سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

شمیم اختر  نے بتایا کہ واقعہ میں اسکول کی بچیاں محفوظ رہیں، اسکول کی عمارت خستہ ہے، تزئین و آرائش کیلئے سمری بھیجی ہے۔