13 مئی ، 2024
ملتان کے علاقے نیو ملتان میں گھر سے شراب کی ساڑھے 450 بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔
سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق نیو ملتان کے علاقے میں ایک مکان سے شراب کی 450 بوتلیں پکڑی گئیں، مکان سے شراب فروخت کرنے والی خاتون خدیجہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔
انہوں نےکہاکہ گرفتار خاتون نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے یہ شراب ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد رانا آصف سے 7 لاکھ روپے میں خریدی ہے۔
سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق خاتون کے بیان پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔