Time 13 مئی ، 2024
پاکستان

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ، آج تربت اور دادو 45 ڈگری کیساتھ گرم ترین شہر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار  ہے ، آج تربت اور دادو 45 ڈگری کے ساتھ گرم ترین شہر رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی اور سکھر میں آج 43، نواب شاہ 42، ملتان 41، حیدرآباد اور بہاولپور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ا س کے علاوہ لاہور میں 40 ڈگری اور کراچی میں 39 ڈگری کی گرمی محسوس کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں دیامر میں گزشتہ روز بارشوں سے شاہراہ قراقرم گندلو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہے جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

ادھر مانسہرہ میں گھنول کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ کاغان کھولنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں :