Geo News
Geo News

Time 14 مئی ، 2024
پاکستان

ویڈیو: عوام ایکسپریس پھاٹک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی

رائیونڈ: عوام ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریلوے پولیس کے مطابق عوام ایکسپریس ٹرین کو حادثہ دھوندا پھاٹک پر پیش آیا جہاں پھاٹک پر مٹی سے بھری ٹریکٹرٹرالی پھنسی تھی جس سے ٹرین ٹکرا گئی۔

ریلوے پولیس کا بتانا ہےکہ حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا ہے۔