Time 15 مئی ، 2024
کاروبار

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھولیا

میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کا انڈیکس میں حصہ بھی بڑھے گا اور انڈیکس رواں سال دسمبر تک 87 ہزار ہوگا: ماہر معاشیات محمد سہیل/ فائل فوٹو
میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کا انڈیکس میں حصہ بھی بڑھے گا اور انڈیکس رواں سال دسمبر تک 87 ہزار ہوگا: ماہر معاشیات محمد سہیل/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں 100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح 75 ہزار 115 پر پہنچا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے 132 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 74 ہزار 663 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 57 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، حصص بازار کی کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 70 ارب روپے ہے۔ 

آج اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس  32 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ23 ہزار886 پوائنٹس پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح حاصل کرنے پر ماہر معاشیات محمد سہیل کا کہنا ہے کہ بیرونی خریداری انڈیکس کی اس نئی بلندی کی وجہ ہے، ایم ایس سی آئی نے اپنے عالمی انڈیکسوں کا جائزہ لیا ہے اور ہماری ایک کمپنی کو شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کا انڈیکس میں حصہ بھی بڑھے گا اور انڈیکس رواں سال دسمبر تک 87 ہزار ہوگا۔

واضح رہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی 732 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس  74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں :