15 مئی ، 2024
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ مقدمات کا سامنا کرتے کرتے تھک گیا ہوں، بہتر ہے اب سزائیں دیں اور جان چھڑائیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے، میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں، مہنگائی کے خلاف لوگ ایسے ہی نکلیں گے جیسے کشمیر اور راولاکوٹ میں نکلے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، لوگوں کی امیدیں عدلیہ سے وابستہ ہیں، مقدمات کا سامنا کرکر کے تھگ گیا ہوں، بہتر ہے اب سزائیں دیں جان چھڑائیں، ہمارے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، 9 مئی کے واقعات پر سب کہہ رہے ہیں جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے، 30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی، ملک میں انصاف کا مذاق بنایا گیا ہے۔