16 مئی ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نے 75 ہزار 29 پوائنٹس کی سطح کو چھوا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 74 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 74 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آج حصص بازار میں 40 کروڑ شیئرز کے سودے 16.97 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 85 ارب روپے ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے اختتام پر کے ایم آئی 30 انڈیکس 390 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 495 پوائنٹس پر بند ہوا۔