Time 17 مئی ، 2024
دنیا

روس نے یوکرین کے شمالی شہر خارکوف میں 9 قصبوں پرقبضہ کرلیا

ولچانسک شہر کے مغرب اور شمال سے بھی یوکرینی فوج پسپائی پرمجبور ہوگئی/ فائل فوٹو
ولچانسک شہر کے مغرب اور شمال سے بھی یوکرینی فوج پسپائی پرمجبور ہوگئی/ فائل فوٹو

روس نے یوکرین کے شمالی شہر خارکوف میں 9 قصبوں پرقبضہ کرلیا۔

ولچانسک شہر کے مغرب اور شمال سے بھی یوکرینی فوج پسپائی پرمجبور ہوگئی۔

یوکرین کےصدر زیلنسکی نے خارکوف ریجن کا دورہ کیا، انہوں نے مغرب کوخبردار کیا ہےکہ اگر فوری طورپر دو پیٹریاٹ نظام نہ دیے گئے توپورا خارکوف روس کے قبضے میں چلا جائےگا۔

دوسری جانب روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدودیف نے صدر زیلنسکی کے دورے کو الوداعی دورہ قرار دے دیا۔

مزید خبریں :