Time 17 مئی ، 2024
پاکستان

شدید گرمی میں شہری لوڈشیڈنگ سے بے حال، 12 سے 15 گھنٹے بجلی غائب ہونے لگی

شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال ہوگئے،  ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کراچی شہر کے مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک بھی پہنچ گیا ہے جس سے شہریوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔

ادھر لاہور کے شہری علاقوں میں ایک سے 2 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ شہر میں 8 سے 10 گھنٹے اور زرعی فیڈرز پر 18سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ پشاور کے شہری علاقوں میں 16 جبکہ دیہی علاقوں میں 20 گھنٹے تک بجلی معطل ہوتی ہے۔

مزید خبریں :