Time 17 مئی ، 2024
کاروبار

صنعتوں کو کم لاگت پربجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے  ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی ہدایت کی— فوٹو: فائل
وزیر اعظم نے  ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی ہدایت کی— فوٹو: فائل

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت صنعتی شعبےکو سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانےکے لیے صنعتوں کو کم لاگت پربجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعظم نے صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے صنعتی شعبےکے لیےٹیرف ریشنلائیزیشن پرحکمت عملی فوری تیارکرنےکی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، صنعتوں کے فروغ اورپیداواری استعدادکوبروئےکارلانےکے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی جائے۔

مزید خبریں :