Time 17 مئی ، 2024
جرائم

سرگودھا میں 23 سال کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سرگودھا کے قصبے جھاوریاں میں  ملزم 7 ماہ تک 23 سال کی گھریلو ملازمہ کو دھمکیاں دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے لیکن پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی کرتا تھا اور تشدد بھی کرتا تھا۔

 پولیس کے مطابق 14 مئی کو متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :