Time 18 مئی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اداکار زاویار نعمان کی گاڑی سے پٹاخے پھاڑنے کی ویڈیو وائرل

آپ سب نے بھی دیکھا ہوگا آج کل پوٹلی نما چھوٹے چھوٹے رنگ برنگے پٹاخے مارکیٹ میں دستیاب ہیں جنہیں زمین پر پھینکنے سے پٹاخے ہلکی آواز  کے ساتھ پھٹ جاتے ہیں۔

یہ ننھے پٹاخے اس قدر مقبول ہوگئے کہ اداکاروں تک جاپہنچے اور  وہ بھی ان سے لطف اندوز ہونے لگے ہیں۔

ان ہی پٹاخوں کے ساتھ اداکار زاویار نعمان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چلتی گاڑی سے باہر پٹاخے پھاڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

زاویار نعمان کے ساتھ اداکارہ یشما گل اور  ماہِ نور بھی موجود ہیں جبکہ ماہِ نور کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار سوال کا جواب دیتے ہوئے بول رہے ہیں کہ انہوں نے پٹاخوں کے 3 ڈبے لیے ہیں اور  وہ ایسا تفریح کیلئے کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :