Time 18 مئی ، 2024
جرائم

نارووال: گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والےگینگ کے 5 ملزمان گرفتار

نارووال میں گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والےگینگ کے 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج  کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

13 رکنی گینگ کے ملزمان نہر پر سیر کے لیے آنے والی لڑکیوں اور جوڑوں کی گن پوائنٹ پر نازیبا ویڈیوز بناتے اور پھر انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے کر  لاکھوں روپے بٹورتے۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان کوٹ گھمن کی لڑکیوں کے گھر پہنچے اور  ویڈیو ز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 4 لاکھ روپے ڈیمانڈ کی  اور ڈیڑھ لاکھ روپے لیے، مزید رقم مانگتے رہے، لڑکیوں کی پھوپھی کی مدعیت میں 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

مزید خبریں :