Time 19 مئی ، 2024
جرائم

لاہور میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا ۔

پولیس کے مطابق نجف کالونی کا شعیب منی چینجر سے اپنے والد کے لیے ریال لے کر گھر کی دہلیز پر پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکو آدھمکے اور اسے لوٹنے کی کوشش کی ۔

تاہم شعیب نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اس کی ٹانگ میں گولی مار دی ، گولی کی آواز سن کر اس کے والد فاروق باہر نکلے تو ڈاکوؤں نے ان پر بھی گولی چلادی جس سے ان کی موت ہوگئی۔

مقتول نے صبح فریضہ حج کیلئے سعودی عرب جانا تھا۔

مزید خبریں :