Time 19 مئی ، 2024
جرائم

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونیوالے شخص کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا

لاہور کے علاقے نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے عازم حج کوگولی مار  کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا، گھر کی دہلیز پر پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شعیب کو ٹانگ میں گولی ماری، شعیب کے والد گھر سے باہر آئے تو ڈاکوؤں نے ان پر بھی گولی چلا دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

مقتول فاروق کو حج کی ادائیگی کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہونا تھا جبکہ ان کا بیٹا شعیب شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید خبریں :