Time 19 مئی ، 2024
پاکستان

حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع  کرنےکا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے، گراس میٹرنگ میں یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولا ختم کرنے کی تجویز  زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گراس میٹرنگ میں نیشنل گرڈ کو  دی جانے والی بجلی کی قیمت تقریباً  نصف ہوسکتی ہے،گراس میٹرنگ میں صارفین سے بجلی سی پی پی اے کے ریٹ پر  خریدنےکی تجویز  ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیاں گراس میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین کو  بجلی حکومتی ریٹ پر بیچیں گی۔

ذرائع کے مطابق  گراس میٹرنگ پالیسی پر آئی ایم ایف سے بھی بات چیت ہوئی ہے، گراس میٹرنگ پالیسی حتمی منظوری کے لیے  وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کو پیش کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :