کھیل

تمام مقامی کھلاڑیوں نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کردیا

تصویر: پی ایف ایف
تصویر: پی ایف ایف

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے اسلام آباد میں پاکستان فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں تمام مقامی کھلاڑیوں نے رپورٹ کردیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے کیمپ کے لیے 21 مقامی کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے، پاکستانی اسکواڈ میں شامل بیرون ملک مقیم فٹبالرز 28 مئی سے جوائن کریں گے۔

کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے اسٹرینتھ کوچ کی نگرانی میں باکس ٹو باکس ٹریننگ کی۔ 

اسٹرینتھ کوچ کے مطابق باکس ٹو باکس ٹریننگ کا مقصد کھلاڑیوں کے اسٹیمنا کو بہتر کرنا ہے۔

ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کی باکس ٹو باکس رننگ کی ٹیسٹنگ بھی ہوئی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا کوالیفائر میچ 6 جون کو اسلام آباد میں ہوگا، 11 جون کو پاکستان ٹیم تاجکستان کے خلاف اَوے میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں :