20 مئی ، 2024
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سفارتخانے جا کر ایران میں پیش آئے سانحے پر ایرانی سفیر سے تعزیت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ کی شہادت کی المناک خبر سے گہرا صدمہ ہوا، غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہلخانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، صدر ابراہیم رئیسی شاندار عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے۔
اس موقع پر ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، اس مشکل وقت میں ہمدردی کے لیے عوام اور حکومت پاکستان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔